(ایجنسیز)
وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اتوار کو 151 ہندوستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
ہندوستان نے اسلام آباد کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر شامل ہیں جن پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔
سینئر حکومتی افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وزیراعظم نے 151 ہندوستانی قیدی اور 57 ہندوستانی کشتیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
right;">
دوسری جانب انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نئی دہلی کو قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
ترجمان اکبر الدین نے سی این این آئی بی این کو کہا کہ دیگر ممالک کی حراست میں موجود قیدیوں کو وطن واپس خوش آمدید کہنا ہمیشہ اچھی پیشرفت ہوتی ہے۔
گزشتہ نومنتخب ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سارک ممالک کے وزرائے اعظم کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
گزشتہ سال اگست میں پاکستان نے 340 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔